کشمیر پر مذاکرات بھارت نے کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے سرتاج عزیز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ناروے نے ،پاکستان ا وربھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ناروے کے وزیر خارجہ بورج برینڈ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے دو طرفہ مذاکرات کے بعد ان ہی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں ایک جیسے متعدد سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے یہ پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ ناروے کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات ہیں اور ناروے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے ناروے، فلپائن، افغانستان اور کولمبیاءمیں مثبت کردار ادا کر چکا ہے۔مہمان وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کی پاکستان میں افغانستان , بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سمیت تمام اہم موضوعات پر تفصیلی بات ہوئی- نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں معیار ی طریقہ کے مطابق پاکستان کی شمولیت کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے متعدد شہروں کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔ ناروے میں پاکستانی برادری پر فخر ہے-پاکستانی نارویجن پارلیمان , عدلیہ اور کئی دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں-پاکستان کی وزارت تجارت نے ناروے میں ہونے والی عالمی ادارہ تجارت کے اجلاس میں شرکت کی یقین دھانی کرائی-پاکستان میں ٹیلی نار سمیت کئی کمپنیاں کام کر رہی ہیں-پاکستان میں معیشت ترقی کر رہی ہے اور خسارہ کی شرح نیچے جا رہی ہے-تعلیم کے شعبے میں پاکستان اور ناروے کے درمیان تعاون کا فروغ ممکن ہے۔ اسلام آباد کے علاوہ لاہور پشاور اور کراچی دیکھ چکا ہوں۔ بلوچستان جانے کی خواہش ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور ناروے افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔ ہم انسانی حقوق کے لیے اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں-گزشتہ چند ماہ کی نسبت کشمیر کی گزشتہ دو ہفتے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہے-تمام اقوام کو انسانی حقوق کے حوالے سے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کرنا چاہیے-پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ بھارت سمیت تمام ممالک کو انسانی حقوق کی پاسداری کرنا چاہیے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ناروے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت نہیں کرے گا تو ان کا جواب تھا کہ ایسا ردعمل ضررساں ثابت ہو گا۔ ناروے میں اسلام فوبیا نہیں ہے۔ ناروے میں مقیم پاکستانی بہترین کردار کا حامل ہے۔ ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے اسلام کے حوالے سے اچھی مثالیں قائم کی ہیں۔ پاکستانیوں نے ماڈریٹ امام رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی بہت زیادہ قربانیاں ہیں۔اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ناروے اور پاکستان میں بہترین باہمی تعلقات ہیں۔پاکستان اور ناروے کئی عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ناروے میں مقیم پاکستانی ناروے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس وقت پچاس ہزار پاکستانی ناروے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔کستان اور ناروے نے باہمی معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان کے وزیر تجارت اکتوبر میں ناروے کا دورہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی پیشکش کا جواب آ گیا ہے جس کا جائزہ لے کے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے نے کشمیر اور افغانستان سمیت علاقائی تنازعات پر بھی غور کیا اور اس بات پر اتفاق پایا جاتا تھا کہ یہ مسائل پرامن ذرائع سے بات چیت کے ذریعہ حل کئے جائیں۔ناروے کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں توانائی کے شعبہ بالخصوص پن بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون پر بات چیت میں پیشرفت ہو گی۔
بورج پرینڈ