راولپنڈی کی عدالت نے بلیک لسٹ امریکی باشندہ مےتھےو بےرٹ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیشل جج سینٹرل محمد نعیم ارشد نے بلیک لسٹ امریکی باشندہ مےتھےو بےرٹ کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ ایف آئی اے کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو ضمانت پر رہا کردےا انسپکٹر ایف آئی اے رانا اکرم نے میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کرنے کے وزارت داخلہ کے احکامات سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ اےاز رفےق لون کی عدالت میں پیش کئے واضح رہے کہ گذشتہ روز فاضل عدالت نے وزارت داخلہ کے احکامات کی اصل دستاویزات ایف آئی اے حکام کو پےش کرنے کا حکم دےا تھا جب احکامات پیش گئے تو فاضل عدالت نے قرار دیا کہ ایسے احکامات کی سماعت کا اختیار اس عدالت کو نہیں جس کے بعد ایف آئی اے حکام سول جج جاوید احمدکے روبرو پیش ہوئے تو انہوں نے بھی قرار دیا کہ یہ اس عدالت کا بھی اختیار سماعت نہےں آپ لوگ ایف آئی اے کی ٹرائل کورٹ جائےں ایف آئی اے کی ٹےم جب سپیشل جج سینٹرل محمدنعیم ارشد کے روبرو پیش ہوئے اور بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کے متعلق رپورٹ پیش کی اور وزارت داخلہ کے احکامات کی دستاویزات دکھائےں تو فاضل عدالت نے سماعت کے بعد امریکی شہری کو ملک بدر کرنے کاحکم جاری کردےا اس کےس مےںایف آئی اے کے سب انسپکٹر راجہ آصف اور کانسٹیبل احتشام دونوں باپ بیٹا ہیںراجہ آصف نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی جبکہ کانسٹیبل احتشام نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی فاضل عدالت نے دونوں درخواستوںکومنظور کرلیا اور انہےں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدائت کردی۔
ملک بدر