ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نوازشریف جمعرات کے روزکراچی کا اہم دورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف دورہ کراچی کے موقع پرایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی کی صورت حال اورجاری آپریشن سے متعلق امورکاجائزہ لیاجائےگا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کوکراچی کے امن وامان سے متعلق صورت حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر کے بعد وزیراعظم کا دورہ کراچی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024