ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل کے علاج کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال کی 4رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی
وی سی پمزہسپتال ڈاکٹر جاوید اکرام نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا کہ عبدالرشید گوڈیل کے علاج کے لیے پمز اسپتال کی 4رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے دی ہے،میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر خلیق الزمان،ڈاکٹر اختر علی،ڈاکٹر عمران سکندر،ڈاکٹر تنویر خالد شامل ہیں۔ وی سی پمز ہسپتال کا کہنا تھا کہ ٹیم رشید گوڈیل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی کال پر کراچی روانہ کی جائے گی،واضع رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ بری طرح ذخمی ہوگئے تھے-