سنگا کارا اچھے کرکٹر کے ساتھ اچھے شوہر بھی ہیں :یحالی
گال(سپورٹس ڈیسک )سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کی بیوی یحالی نے کہا ہے کہ بورڈ اور ٹیم انتظامیہ سنگاکارا کو مزید ٹیسٹ میچز کھلانا چاہتے ہیں مگر ان کیلئے یہ ریٹائرمنٹ کیلئے بہترین وقت ہے ۔ انہوں نے ملکی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور دنیا بھر میں نام کمایا ہے ۔وہ کرکٹر سے ہٹ کر بہترین انسان ہیں ۔ان کی زندگی میں کئی ناقابل فراموش واقعات آئے ہیں مگر وہ لاہور میں ہونے والے ٹیم پر حملے کو نہیں بھول پائے ۔ حملے کے باوجود ان کی ہمدردیاں پاکستان اور ٹیم کے ساتھ ہیں ۔وہ اچھے شوہر اور اچھے باپ بھی ہیں ۔وہ جہاں کہیں بھی جاتے ہیں ہم ان کے ساتھ جاتے ہیں ۔ان کیلئے خاندان والدین ‘بہن بھائی اور بچے زیادہ اہم ہیں ۔ جب کبھی کرکٹ نہ کھیل رہے ہوں وقت خاندان کے ساتھ گزارتے ہیں ۔ وہ زیادہ تر پڑھنے میں مصروف رہتے ہیں ۔وہ اچھے کھانے بھی تیار کر لیتے ہیں ۔ہمارے جڑواں بچے ہیں ۔ وہ کرکٹ کی طرف دھیان نہیں دیتے البتہ ٹینس کھیلتے رہتے ہیں ۔وہ سری لنکا کی شکست اور جب کبھی سکور نہ کرسکیں تو بہت پریشان ہو جاتے ہیں ۔وہ آئندہ دو تین سال کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے اور اس کے بعد کچھ اور کریں گے ۔