پرندے کے ٹکرانے سے مراکشی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
رباط (اے ایف پی) مراکشی فضائیہ کا جنگی طیارہ میراج ایف ون تربیتی مشن کے دوران پرندے کے ٹکرانے پر گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ واقعہ ایک میدانی علاقے میں ہوا جس وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یہ طیارہ فرانسیسی فرم ڈازیلٹ کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔