ہندوئوں کو انسانی بم بن کر پاکستان پر دھاوا بول دینا چاہئے: شیوشینا کی ہرزہ سرائی
ممبئی (اے این این) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوئوں کو انسانی بم بن کر پاکستان پر دھاوا بول دینا چاہیے۔ اپنے ترجمان ’’سامنا‘‘ جریدے کی طرف سے بال ٹھاکرے کے نظریات کا دفاع کرتے ہوئے پارٹی سربراہ اودھو ٹھاکرے نے لکھا ہے بال ٹھاکرے نے ہندو دہشت صرف ملکی مفادات میں پھیلائی اور لوگ بال ٹھاکرے سے بے پناہ محبت اور ان کے قوم پرستانہ نظریات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہندوئوں کو اپنے ملک میں فخر کے ساتھ رہنا چاہیے اور ان کی آواز شیر کی طرح گونجنی چاہیے۔