ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ مسلمانوں کی مذہبی ذمہ داری ہے، ترکی میں ہونے والے سمپوزیم کا اعلامیہ
لندن (بی بی سی) دنیائے اسلام سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں اور ماحولیاتی ماہرین نے امیر اور تیل پیدا کرنے والے ممالک سے کہا ہے کہ وہ 2050ء تک فوسل فیول کا استعمال ترک کردیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ مسلمانوں کی مذہبی ذمہ داری ہے۔ یہ مطالبہ ’دی اسلامک کلائمیٹ ڈکلیریشن‘ نامی اعلامیے میں کیا گیا جس کا مسودہ استنبول میں بین الاقوامی سمپوزیم میں تیار کیا گیا۔