پاکستان آگہی پروگرام ، مقامی سکول کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹ) توقیر اسلامیہ ہائی سکول نیو جیل روڈ فیروزپور روڈکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے فوجی فائونڈیشن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ضرار شہید روڈلاہور کینٹ‘ریلوے انڈسٹریل سکول فارویمن علامہ اقبال روڈ‘ اقراء تعلیم الاطفال فائونڈیشن ہربنس پورہ‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوٹ لکھپت‘پاکستان فائونڈیشن سکول کوٹ لکھپت‘گوہر فائونڈیشن ہائی سکول برج اٹاری شیخوپورہ‘مہریہ آئیڈیل سکول ابوالخیر روڈکوٹ عبدالمالک شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 457تھی ۔