تحریک انصاف کو کمزور سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں :چودھری سرور
لاہور(خصوصی رپورٹر)تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کی مقبولیت میں کمی نہیں اضافہ ہو رہا ہے ہمیں کمزور سمجھنے والے احمقوںکی جنت میں رہتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) صبرکرے انکو بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی مقبولیت کا پتہ چل جائیگا‘پنجاب حکو مت سانحہ قصور پر ’’مٹی ‘‘ڈالنے کی کوشش کر ر ہی ہے مگر انکو کا میاب نہیں ہونے دیں گے۔