ڈاکٹر وسیم اختر نے کسانوں کے مسائل کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کسانوں کے مسائل کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرادی، قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت کسانوں کو بلا سودزرعی قرضے فراہم کرے اور اس پر فوری عملدر آمد کو یقینی بنائے۔ سپورٹ پرائس کا اعلان فوری کیا جائے۔حکومت زرعی ٹیوب ویلوں کا بجلی کا فلیٹ ریٹ مقرر کرے نیزلائن لائسزکے نام پر بلوں میں اضافی وصولی کو فوری روکا جائے۔ حکومت پاکستان زرعی مداخل کھادیں، زرعی ادویات، ٹریکٹر کے آلات،مشینری پر سیلز ٹیکس ختم کرے‘‘۔