تحریک انصاف ہی اصل اپوزیشن ہے: جمشید اقبال چیمہ
لاہور (پریس ریلیز) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ غریب عوام کو دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی میسر نہیں جبکہ حکمرانوں کیلئے پر فضا مقام پر انکی پسند کے انواع و اقسام کے کھانے پہنچانے کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں، حکومت کی طرف سے حساس ادارے سے متعلق مشاہد اللہ کے بیان پر پہلے استعفیٰ لینا اور پھر وضاحت کیلئے طلب کر کے ’’مٹی پائو‘‘ فارمولہ کے پیچھے بڑی گہری سوچ کارفرما ہے جو وقت آنے پر ضرور سامنے آئے گی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف تحریک انصاف اصل اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔