سمیڈا کے تعاون سے لاہور چیمبر میں ٹائم منیجمنٹ پر سیمینار
لاہور (کامرس رپورٹر) سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ اور لاہور ایوان صنعت و تجارت کے اشتراک سے گزشتہ روز لاہور چیمبر میں ٹائم مینجمنٹ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ افتتاحی نشست میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ای کے چیئرمین رحمت اللہ جاوید مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ ٹائم مینجمنت کے نصیر اختر نے اس موقع پر چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں ٹائم مینجمنٹ کی اہمیت پر ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ ٹائم منیجمنٹ کی تھیوری اور اسکے عملی تقاضوں کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ سمیڈا کے ریجنل بزنس کوآرڈینیٹر محمد اجلال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔