برآمد کنندگان کے ریفنڈ کلیم جلد ادا کیے جائیں: اعجاز ممتاز
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ریفنڈز کلیم جلد از جلد ادا کرنے کے احکامات صادر کریں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ ریفنڈ کلیم میں تاخیر کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اْن کے کاروبار سکڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر کاروباری افراد نے بینکوں سے قرضے لے رکھے ہیں جن کی فنانشل کاسٹ وہ بروقت بینکوں کو ادا کررہے ہیں مگر اْن کا سرمایہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز کی صورت میں پھنسا ہوا ہے جس سے ان کی پیداواری لاگت میں بھاری اضافہ ہوگیا۔