وارد ٹیلی کام کا سعودی عرب سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی پیکج
لاہور (پ ر) وارد ٹیلی کام نے سعودی عرب سفر کرنے والے اپنے معزز صارفین کیلئے 85% خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان کیا۔ تمام پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔ وارد صارفین یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں (STC (Saudi Telecom Company) کو اپنا نیٹ ورک منتخب کریں۔ حج کے دوران رومنگ سے مستفید ہونے والے وارد ٹیلی کام کے صارفین 15/min+tax Rs. میں آنے والی کال موصول کر سکتے ہیں اور 19/min+tax میں اپنے پیاروں کو پاکستان میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ رعایتی پیکج حج اور عمرہ کے لیے ہو گا۔ وارد صارفین رومنگ کے دوران Rs 13/MB میں وارد کی بین الاقوامی GPRS انٹرنیٹ رومنگ سروس سے بھی مستفید ہو سکتے ہں۔