فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات، آواز گروپ کے امیدوار پانچویں بار بلامقابلہ کامیاب
لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میںآواز گروپ کے چاروں صوبوں اور سنٹر میں تمام امیداوار پانچویں بار بھی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے فائونڈر گروپ نے اس بار بھی الیکشن اپنے امیدوار نہیں کھڑے کئے۔ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس میں ملک نعیم اسلم اعوان، خواجہ ریحان، انجم چوہدری، افتخار مٹو اور میاں انور لطیف جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں محسن عباس، میاں عثمان مقبول، وسیم حنیف، پنجاب سے سنٹرل باڈی کے لیے جاوید اقبال، اعجاز احمد وڑائچ کامیاب ہوئے۔ وائس چئیرمین اور چئیرمین کا چنائو آج ہو گا۔ آواز گروپ کے سربراہ حاجی ابراہیم، عاصم رضا احمد، لیاقت علی خان اور میاں ریاض نے کامیابی پر مبارکباد دی۔