مکرمی! ہم آپ کی وساطت سے ارباب اختیار کی توجہ گلشن پارک کے گیٹ نمبر 6 کی جانب سے مبذول کراتے ہیں جو کھول کر پھر بند کر دیا گیا ہے۔ اس سے گلشن بلاک اور دیگر بلاک (پاک بلاک، نیلم بلاک، آصف بلاک، چناب بلاک) سے آنے والے بزرگ مرد عورتیں بیمار ریٹائرڈ سیر کو آتے تھے وہ پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ جن کو خاص کر ڈاکٹروں نے سیر کی تاکید کی تھی۔ جناب محترم مین روڈ سے جانے میں ایک تو فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے بوڑھے اور بیمار اشخاص کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آتے ہیں۔ ساتھ ہی حادثا کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں معلوم کرنے سے پتہ چلا مقامی ایس ایچ او نے اپنے حکم سے یہ گیٹ بند کرا دیا ہے کیونکہ اس سے لوگوں کے گھروں کے سامنے گاڑیاں، موٹر سائیکل کھڑے کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جبکہ گیٹ بند ہونے کے باوجود وہاں یہ سب چیزیں موجود ہوتی ہیں اور نوجوان گیٹ پھلانگ کر پارک میں چلے جاتے ہیں۔ حکام بالا ارباب اختیار سے استدعا ہے گیٹ نمبر 6 فوری طور پر کھول دیا جائے۔ (ایس اے جبار، سیکرٹری جنرل۔ چناب ویلفیئر ایسوسی ایشن چناب بلاک، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024