فیڈرل بورڈ نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ I کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 50.90 فیصد رہا۔ پیر کو فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری کئے جانے والے نتائج کے مطابق امتحانات میں 51 ہزار 883 ریگولر امیداواروں نے حصہ لیا جس میں سے 27 ہزار 375 امیدوار کامیاب رہے، کامیابی کا تناسب 52.76 فیصد رہا جبکہ 2 ہزار 603 پرائیویٹ امیدواروں میں سے 357 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 13.71 فیصد رہا۔