میو ہسپتال میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹیسٹ 21 اگست کو ہو گا
لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز اور ٹریفک پولیس لاہور کے زیرِاہتمام کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے ٹیسٹ 21 اگست کو میو ہسپتال لاہور گھڑی وارڈ کے پیچھے واقع سڑک پر ہو گا۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس اپنے لرنر پرمٹ، شناختی کارڈ کی کاپی، دو تصویریں اور رسیدی ٹکٹیں ہمراہ لا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ ٹھوکر نیاز بیگ جانے کی مشکلات سے بچ سکیں۔