محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
جمعہ کے روز لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،بارش کے بعد شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اسکے علاوہ بالائی پنجاب اور پشاورڈویژن میں بھی چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں بتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، کوہاٹ، بنوں ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔