سعودی عرب اور ازبکستان نے بین الاقوامی بدعنوانی سے نمٹنے، باہمی تعاون کو بڑھانے، بدعنوانی سے متعلق جرائم کے بارے میں معلومات کے تبادلے اور ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودی فریق کی نمائندگی نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے چیئرمین مازن الکھموس نے کی جبکہ ازبک فریق کی نمائندگی پراسیکیوٹر جنرل نعمۃ اللہ یولداشیف اور انسداد بدعنوانی کے ادارے کے سربراہ اکمل برھانوف نے کی۔ فریقین نے سالمیت کے تحفظ اور بدعنوانی سے نمٹنے کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے سالمیت کے تحفظ، شفافیت کو فروغ دینے اور بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے نگرانی اور انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے کیے گئے انتہائی اہم اقدامات پر غور کیا ۔ اس حوالے سے جمہوریہ ازبکستان کے تجربے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب اور ازبکستان میں مفاہمت
Apr 19, 2025 | 13:46