اس دورے کو پاک افغان روابط میں ایک اہم پیش رفت قراردیاجارہا ہے۔ اسحاق ڈار افغان عبوری وزیراعظم اور افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کے کابل میں جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد طالبان حکومت نے پہلی بار کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستانی خدشات کے تدارک پر سنجیدگی دکھائے جانے کے بعد وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
پاک افغان سیکیورٹی امن و سلامتی مذاکرات،اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے۔
Apr 19, 2025 | 10:23