اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے پی ٹی آئی کے ترنول جلسہ پرجلا گھیرا توڑ پھوڑ اوردہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ملزمان کیجانب سے سردار محمد مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ملزمان کو دوبارہ طلبی کر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔عدالت نے چالان کی نقول تقسیم کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔
ترنول جلسہ ،جلا ئوگھیرائو توڑ پھوڑ کیس ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
Apr 19, 2025