اسلحہ ،اغواہ و قتل کیس میں گرفتار ایس پی،2ملز مان  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Apr 19, 2025

اسلام آباد(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے اغواہ و قتل کیس میں گرفتار وفاقی پولیس کے سابق ایس پی کو چار روزہ جبکہ غیر قانونی اسلحہ کیس میں دوملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔گذشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود چودھری کی عدالت میں سماعت کے دوران اغوا و قتل کے مقدمہ میں گرفتار سابق ایس پی عارف شاہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،پراسیکیوٹر نے کہاکہ نعش برآمد کر لی ہے ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے،ملزم سے گینتی، زیر استعمال کیری ڈبہ، بلیچے برآمد کرنا ہیں،وکیل صفائی۔ظفر کھوکھر ایڈووکیٹ ملزم کیجانب مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پراسیکوشن خود کہہ رہی ہیں ریکوری ہو چکی ہے تو مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے ،ملزم عارف شاہ وغیرہ کیخلاف اسلحہ برآمدگی کا کیس تھانہ شہزاد ٹاون میں درج ہے۔

مزیدخبریں