گوجرخان (نامہ نگار)غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جائے اسرائیلی نے درندگی کی انتہا کردی ہے انسانیت کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہارمرکزی جامع مسجد عبدالحکیم حیاتسر روڈ گوجرخان سے مسلم لیگ ن گوجرخان شہر کے صدر سید ندیم عباس بخاری گوجرخان کے ممتاز عالم دین خطیب مرکزی جامع مسجد عبدالحکیم مفتی سید ریحان حسین شاہ الہاشمی صدر مسجد انتظامیہ حاجی شیخ خلیل احمد صراف بازار کاریگر ایسوسی ایشن کے صدر مختار عابد قریشی مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ کے صدر احمد شاہ خان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات گلاب خان اور طاہر چوہدری کی قیادت میں فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مسلم لیگ ن سٹی گوجرخان کے زیر اہتمام نکالی گئی اس موقع پر علما کرام نے خطاب کیا اور آخر میں غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گی اور تقریبا دو لاکھ کے قریب چندہ بھی اکھٹا کیا گیا۔
غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جائے، ندیم عباس بخاری
Apr 19, 2025