متنازع نہریں، سکھر اور انڈس ہائی ویز پر وکلاء دھرنے، 3 صوبوں کا زمینی رابطہ منقطع  

Apr 19, 2025

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کیخلاف وکلاء نے صدر کراچی بار کونسل عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں  سکھر اور خیرپور کے درمیان ببرلو بائی پاس پر دھرنا دیا۔  ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ ببر لو بائی پاس بند ہونے سے 3 صوبوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔  وکلاء کے دھرنے میں رہنما جے یو آئی مولانا راشد محمود سومرو بھی شریک ہوئے۔ دوسری جانب وکلاء نے کشمور کے مقام پر بھی سندھ پنجاب انڈس ہائی وے پر  دھرنا دیا ۔ کشمور میں عدالتی کارروائیوں کا غیرمعینہ مدت کے لیے بائیکاٹ کردیا۔

مزیدخبریں