قومی ٹیم کے ورلڈکپ فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں:ہیڈ کوچ  

Apr 19, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم قومی ٹیم کے ورلڈکپ فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ میں فائنل کھیلیں اور فتح حاصل کریں۔ کوالیفائی کرنا ہمارا ہدف تھا جو حاصل کر لیا۔تھائی لینڈ کیخلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ٹیم نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے۔اس ایونٹ میں ہم نے کافی مثبت چیزیں حاصل کی ہیں، ہمارا کام کھیلنا ہے، جہاں بھی کرکٹ ہوگی وہاں کھیلیں گے۔ جب عہدہ سنبھالا تو ٹیم کو کوالیفائی کھیلنا تھا، کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے نہیں، ورلڈکپ کی تیاری کر رہے تھے،  یقین تھا  کوالیفائنگ راؤنڈ میں فتح حاصل کریں گے۔ ہمارا میچ کہیں بھی کروادیں، ہم نے کرکٹ کھیلنی ہے۔

مزیدخبریں