لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپکس میں کرکٹ، انگلینڈ نہیں بلکہ جی بی ٹیم ہوگی۔برطانیہ کی ایک کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے جو لاس اینجلس 2028 کے اولمپک گیمز میں حصہ لے سکتی ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ سکاٹ لینڈ کے درمیان ٹیم جی بی سائیڈ کے قیام کیلئے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔اولمپکس میں انگلینڈ نہیں بلکہ گریٹ بریٹن کانام ہوا کرتا ہے۔
اولمپکس میں کرکٹ انگلینڈ نہیں ٹیم جی بی ہوگی
Apr 19, 2025