لاہور(خبرنگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب کی مختلف ضلعی و تحصیل بار ایسوسی ایشنز کیساتھ ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین وکلاء کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنا عدلیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خواتین وکلاء کی سکیورٹی ہمارے لئے بہت اہم ہے اور اس معاملے میں ایک لمحے کا بھی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ صوبائی حکومت کے تعاون سے خواتین وکلاء کیلئے بار رومز اور ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا آغاز کیا جاچکا ہے، اس وقت8 اضلاع و تحصیلوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیڈیز بار رومز زیر تعمیر ہیں، جو بہت جلد مکمل ہو جائیں گے۔ لیڈز بار رومز بنانے کا آغاز دور دراز اور پسماندہ اضلاع و تحصیلوں سے کیا گیا ہے، مختلف مراحل میں پورے پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں لیڈیز بار رومز بنائے جائیں گے۔
عدالتی نظام کی بہتری کیلئے بارز کے مسائل کو حل کیا جائیگا:چیف جسٹس ہائیکورٹ
Apr 19, 2025