لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں تبادلوں کیلئے 6 ہزار اساتذہ نے درخواستیں جمع کروا دیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کیلئے تبادلہ جات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق مقرر کردہ تاریخ 13 اپریل تک 5 ہزار923 اساتذہ نے اپلائی کیا۔ اوپن میرٹ ریگولر کیٹگری میں 4 ہزار 325 اساتذہ نے اپلائی کیا۔ باہمی اور تقرری کے منتظر 1 ہزار 598 اساتذہ نے اپلائی کیا۔
تبادلوں کیلئے 6 ہزار اساتذہ کی درخواستیں جمع
Apr 19, 2025