گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رؤف مغل نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی چیمپئین اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،پناہ گزینوں کے کیمپس اور اسپتالوں پر وحشیانہ بمباری سے اسرائیل فورسز کا معمول ہے۔امت مسلمہ کے پاس جواب دینے کے لئے کوئی لائحہ عمل نہ ہونا مزید المیہ ہے،جسے مؤرخ سیاہ حروف سے لکھے گا۔
غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے:معظم رؤف
Apr 19, 2025