گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جرائم کی بیخ کنی کرنے والے نئے ادارے سی سی ڈی(کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) میں گوجرانوالہ ریجن کے 20 انسپکٹرز جبکہ 113 پولیس اہلکار،ہیڈ کانسٹیلز،کانسٹیلز اور لیڈی کانسٹیبلز کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جن افسران کو ضلعی پولیس سے تبدیل کرکے سی سی ڈی بھجوایا گیا ہے ان میں انسپکٹر ز ،خالد نواز ، اکرم،خرم گل، محفوظ احمد،شیرازعزیز ، لئیق طاہر،علی اشرف،باقر علی، دانش صغیر، ثروت حکیم، فہد بن فدا،گلزار احمد، محمد انور، محمد شبیر، محمد عثمان، محمد اکرم، گلزار احمد پاشا، ناصر فرید اور ظفر اقبال شامل ہیں۔
گوجرانوالہ: ضلعی پولیس کے متعدد ملازمین کی نئے ادارے سی سی ڈی میں ٹرانسفر
Apr 19, 2025