پاکستان ورکر فیڈریشن سینٹرل پنجاب ریجن کے انتخابات‘ اشتیاق ورک چیئرمین‘ محمد عمر سلیمی صدرمنتخب 

Apr 19, 2025

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان ورکر فیڈریشن سینٹرل پنجاب ریجن کے انتخابات 2025/2027 میں محمد اشتیاق ورک چیئرمین، محمد عمر سلیمی صدر اور اسدالرحمن آسی سینٹرل پنجاب ریجن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے دیگر عہدیداروںمیںمحمد نواز گل، مسرت بشارت، طارق مسیح اور منور زمان بھٹی وائس چیئرمین ،شہناز بی بی خزانچی، راحیلہ تبسم، جمتاز علی خان،پروین اشرف اور راجہ ظہیر احمد خان ڈپٹی جنرل سیکریٹریز ،ارم فاطمہ، شاہد الرحمن بھٹی،بلال احمد سیال،اور اعظم حیدر جٹ نائب صدور جبکہ قاسم حنیف آرگنائزنگ سیکرٹری اور عرفان بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔مرکزی قیادت کی طرف سے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور ان کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کیا گیا ۔

مزیدخبریں