شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر آغا طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق میں دعا گو ہیں، فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت، فضائی حملے، یہودی بستیوں کی توسیع، فلسطینیوں کی بے دخلی اور بیت المقدس کے تقدس کی پامالی مسلسل جاری ہے ۔ہزاروں نہتے فلسطینی اسرائیلی مظالم کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں مگر مظلوم فلسطینی عوام نے ہمت نہیں ہاری اور سروں پر کفن باندھ کر اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر سامنا کررہے ہیں ۔
فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کا ڈٹ کر سامنا کررہے ہیں : آغا طارق عزیز
Apr 19, 2025