مانانوالہ (نامہ نگار)معروف استاد، سابق سنیئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لاگرحاجی خادم حسین گل انتقال کرگئے، نمازجنازہ ایک بارمانانوالہ جبکہ دوسری بار آبائی گاؤں لاگرمیں ادا کی گئی جس میں ان کے شاگردوں،سیاسی ،سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔خادم حسین گل نے بحیثیت استادلاگرمیں تین نسلوں کی آبیاری کی۔وکالت ،صحافت،طب،فوج اورمحکمہ تعلیم سمیت ان کے شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔حاجی خاد م حسین گل نے پانچ،چھ دہائیاں قبل پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے تاریخ اورایم ایڈکیاتھا۔انہوں نے اپنی ساری ملازمت گورنمنٹ ہائی سکول لاگرمیں فرائض انجام دیتے ہوئے گذاری ۔ان کی کوششوں سے ہی گورنمنٹ سکول لاگرکومڈل سے ہائی کا درجہ ملاتھا۔ان کی کاوشوں سے گورنمنٹ ہائی سکول لاگرنے سرکاری سطح پرکئی بارگولڈمیڈل جیتا۔خادم حسین گل،معروف فزیشن ،سرجن وآئی سپیشلسٹ ڈاکٹرچودھری امتیازحسین گل‘چودھری افتخارحسین گل کے بڑے بھائی تھے۔
سابق سینئرہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول لاگرحاجی خادم حسین گل انتقال کرگئے
Apr 19, 2025