شارجہ میں پاکستانیوں کی  PIS لیڈیز ونگ کا باضابطہ افتتاح

Apr 19, 2025

طاہر منیر طاہر

 شارجہ میں پاکستانیوں کی لیڈیز ونگ کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روز  شارجہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی- افتتاحی تقریب کی قیادت تحریک کے بانی افروز سہیل زبیر نے کی۔ انہوں نے اپنی  کلیدی تقریر میں اس اقدام کے پس پردہ وڑن پر روشنی ڈالی اور  کہا کہ  یہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک پلیٹ فارم  ہے جس میں ہر طبقہ فکر کی خواتین کو شامل کیا گیا ہے-افروز سہیل زبیر نے کہا کہ یہ تنظیم  خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک سنہرا  آغاز ہے۔اس کا  بنیادی مشن  PIS لیڈیز ونگ کی  اراکین کو رہنمائی، ترقی اور آگے بڑھنے کے  بامعنی مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم صرف رابطے نہیں بنا رہے  بلکہ  ہم ایک دوسرے کی کامیابی کے لیے پل بنا رہے ہیں۔تقریب میں سونے کا سکہ جیتنے کے لیے لکی ڈرا بھی کیا گیا۔ فن گیمز، ینگ ٹیلنٹ کی ترویج، خطاط فاطمہ اور تین معزز مہمانوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا-  معروف بین الاقوامی سلیبرٹی ایتھیٹشین عریج ذوالفقار، معروف ماہر تعلیم اور مصنفہ نبر اس سہیل اور سوویئرز کی شریک بانی سوہا نے خواتین کے کردار اور کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے بصیرت افروز تقا ریر کیں۔انہوں نے کہا کہ  یہ افتتاح صرف آغاز کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ  مزید بااختیار بنانے والے واقعات پہلے سے ہی پائپ لائن میں ہیں۔ تقریب کے آخر میں  سعدیہ خان، فوزیہ خان، عائشہ رانا، عطیہ سرور، روبینہ ناز اور شمائل احمد نے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار  کرنے پر  اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں