ملکی دولت لوٹنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: ملک ایاز

Apr 19, 2022


 خانپور بگا شیر(نامہ نگار  )پی ٹی آئی کے رہنما ملک ایاز کیپٹن تھہیم نے  کہا کہ  چور لٹیرے نہیں چھپ سکتے پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے قوم کو بیدار کر دیا عوام کا سمندر مورثی سیاستدانوں کو بہا کر لے جائے گا ملکی دولت لوٹنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اب امریکی غلاموں کے دن گنے جا چکے ہیں ۔

مزیدخبریں