وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے
اسلام آباد: سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے میں سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان جلد مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔