پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ چکی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل، دوسرا میچ 23 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سین ولیمز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38