امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا امکان ہے ، خطاب میں عمران خان حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس جاری ہے ، جس میں عمران خان کو موجوہ صورت حال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کا امکان ہے ، تاہم قوم سے خطاب کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔عمران خان قوم کو قوم کو ناموس رسالت ﷺ سے متعلق کئے جانے والے اقدامات اور کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے مفتی منیب الرحمان کی اپیل پر آج ملک بھر میں پُر امن ہڑتال کی جارہی ہے ، مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38