چوہدری محمد حسین نت نے انسان دوستی کی مثال قائم کر کے اپنا دامن نیکیوں سے بھرنے کی کوشش کی ہے اللہ کریم انکی خدمت و سیادت کو اپنی بارگاہ میں قبولیت کا درجہ دے ۔ چوہدری محمد حسین نت نے اپنے ٹرسٹ کے تحت 2010میںخیراتی ہسپتال قائم کیا جہاں سے بینائی کے مسئلے سے دوچار لوگوں کی زندگیوں میں روشنی کے چراغ تقسیم ہورہے ہیں ۔ چوہدری راشد محمود نت اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور والدین کے لاڈلے تھے انہوں نے 2007 میں والد چوہدری محمد حسین کی وفات کے بعد انکے نام پر فلاحی ادارے کے قیام کا سوچا اور 2010 میں اس خواب کی تعبیر پائی۔ اس فلاحی ادارہ کے آئی ہسپتال میں غریب اور مستحق لوگوں کو بلا معاضہ علاج کی سہولت مل رہی ہے۔ مریضوں کو عینکیں بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ انکے والد محترم انتہائی شفیق اور انسان دوست تھے جو ہمیشہ غریب اور مسکین لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے۔ وہ بڑے زمیندار تھے ۔ انکے بعد صاحب زادے نے ان خدمات کو جاری رکھنے کی خاطر ا فلاحی ادارے کی شاخیں بارہ کہو اور کھنہ پل تک پھیلا دیں تا کہ زیادہ سے زیادہ غریب لوگوں کی مفت علاج سے استفادہ کر سکیں ۔چوہدری راشد محمود بانی فری آئی ٹرسٹ کے مطابق وہ اپنی والدہ کے نام پر سلائی سنٹر بنانے کے خواہشمند ہیں خواتین مفت تعلیم سے با عزت طریقے سے اپنی روزی روٹی کما نے کے قابل ہوسکیں گی سکیں۔
(سید نسیم شاہ03335139715 اسلام آباد )
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024