مکرمی: چکری رود پر بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ایک بڑی شارع کی شکل اخیتار کر چکی ہے اس کا لنک چکری موٹروے انٹرچینج کے ساتھ ہونے کی وجہ سے چھوٹی اور ہیوی گاڑیوں کی آمدورفت روز کا معمول بن چکا ہے اوپر سے تجاوزات علیحدہ رکاوٹ ہے جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پلازہ اور مارکیٹوں کے آگے پارکنگ کا فقدان ہے۔ اس ساری صورت حال کی وجہ سے عام آدمی کے لئے بے شمار مالی اور وقت کانقصان ہو رہا ہے اور پٹرول کا ضیاع ملکی زرمبادلہ پر برا اثر ڈال رہا ہے آئے روز ٹریفک جام ہو جاتی ہے اگر کوئی مریض ہسپتال جا رہا ہو تو اسی صورت حال میں اسکی حالت اور خراب ہو جاتی ہے۔ اب یہاں پر دو طرفہ سٹرک کی بہت ضرورت ہے تاکہ عام آدمی بروقت اپنی منزل مقصود پر پہنچ پائے .
(محمد پرویز اختر چکری روڈ راولپنڈی)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024