نامور ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج کی 51ویں برسی ’’آج‘‘منائی جائیگی
ملتان (ویب ڈیسک) نامور ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج کی 51ویں برسی آج منائی جائے گی۔سید امتیاز علی تاج کی پیدائش 13اکتوبر1900 میں لاہور کے ایک علمی گھرانے میں ہوئی۔ ان کی والدہ محمدی بیگم بچوں کے لئے کہانیاں اور عورتوں کے لئے مضامین لکھا کرتی تھیں۔ قیامِ پاکستان کے فوری بعد امتیاز علی تاج نے ریڈیو پاکستان لاہور پر پاکستان ہمارا ہے کے نام سے یادگار پروگرام شروع کیا۔امتیاز علی تاج نے ریڈیو اور فلم جیسے نئے ذرائع اظہار میں سنگ میل قائم کی۔