لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے کہاہے کہ ہم نے مشرقی علاقے کے شہر ترھونہ میں دشمن فوج پر بڑا حملہ کیا ہے جس میں فوج کے 8اہلکار ہلاک جبکہ 100سے زائد کو گرفتار کر لیا حکومتی فورسز نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ترھونہ میں مشرق میں موجود فوج کی پو زیشنز پر 17 فضائی حملے کئے جوکہ دارالحکو مت ٹریپولی کے 90 کلومیٹر جنوب میں ہے ،اس دوران متعدد فوجی گاڑیوں کو قبضہ میں لیا گیا حکومتی فوج نے الزام عائد کیا کہ مشرقی علاقہ کی فوج نے ٹریپولی میں شہری علاقے پر حملہ 4بچوں سمیت10شہریوں کو زخمی مشرقی علاقے کی فوج نے ٹریپولی پر قبضہ کرنے اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت ختم کرنے کیلئے 14 اپریل 2019کو ٹریپولی کے اندر اور اس کے ارد گرد ایک فوجی آپریشن شروع کیا لیبیامیں اقوام متحدہ کے سپورٹ مشن (یو این ایس ایم آئی ایل)نے مسلح تنازعہ کے بعد سے کم از کم 356شہریوں کی ہلاکت اور329کے زخمی ہونے کے اعداد جمع کئے یو این ایس ایم آئی ایل کے مطابق تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے ٹریپولی کے اردگرد میں تقریبا 1 لاکھ50ہزار شہریوں کو اپنے گھرچھوڑنے پر مجبور کیا گیا جبکہ 3لاکھ45ہزار شہری اگلے علاقوں میں مقیم رہے،ایک اندازے کے مطابق ان لڑائیوں کی وجہ سے 7لاکھ49ہزار شہریوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024