دس روز میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت تریپن ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے. ثانیہ نشتر
سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ دس روز میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت چالیس لاکھ سے زائد مستحق افراد میں تریپن ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور اور دیگر شہری کل نصف شب تک اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر8171 پر بھیج کر احساس پروگرام میں اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔