اسلام آباد سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی سپر مارکیٹ سے اغوا ہونے والے چینی باشندے کی نعش برآمد ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق چینی باشندے کی نعش اقبال ٹاؤن سے برآمد ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے لی جنکینوگ نامی چینی باشندہ لاپتہ ہوا تھا۔لاپتہ چینی باشندے کے دوست نے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کی درخواست دی تھی۔ذرائع کے مطابق چینی باشندہ مقامی زبان نہیں جانتا تھا جبکہ اس کے پاس موبائل، پاسپورٹ اور رقم بھی موجود نہیں تھی۔چینی باشندہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع سپر مارکیٹ سے 15اپریل کو لاپتہ ہوا تھا۔