ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ دیانتداری اورعزم ہے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کارکردگی بہتر بنانے اور ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ دیانتداری اورعزم ہے ۔ جمعہ کے روز ملتان میں این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک پرعزم قیادت ہی اداروں کو کامیابی کی جانب لیکر جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ماضی میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کیئے گئے ہیں مگر ایمانداری اورعزم کے فقدان کے باعث مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیئے جاسکے۔