سری لنکا کا 36 ممالک کو مفت ویزہ آن ارائیول دینے کا فیصلہ کیا ہے .برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت یکم مئی سے برطانیہ، امریکا، جنوبی کوریا، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملائیشیا اور جنوبی کوریا سمیت 36 ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اس ملک میں پہنچ کر مفت ویزہ حاصل کرسکیں گے۔سری لنکا کی جانب سے ابتدا میں اس منصوبے پر 6ماہ تک عملدرآمد کیا جائے گا مگر سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر اسے آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔اس وقت سری لنکا میں انٹری ویزہ فیس 27برطانوی پائونڈ ہے اور مفت ٹرانزٹ ویزہ ابھی اسی وقت ملتا ہے جب وہاں سے گزرتے ہوئے 2دن سے کم وقت تک وہاں قیام کرنا ہو۔سری لنکا میں ایک دہائی کے دوران سیاحت کی صنعت کو کافی فروغ ملا ہے۔2009میں سری لنکا آنے والے سیاحوں کی تعداد 4لاکھ 48ہزار تھی جو 2017میں 12لاکھ سے تجاوز کرگئی اور وہاں کی حکومت اگلے سال تک اسے دوگنا بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔تاہم مئی سے اگست کے دوران مون سیزن کے دوران سیاحوں کی آمد کا سلسلہ کم ہوجاتا ہے، مگر حکومت کو توقع ہے کہ مفت ویزہ اسکیم متعارف کرانے سے اس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔سری لنکا کے وزیر سیاحت جان امرٹنگا کے مطابق یکم مئی سے ہم 6ماہ کے لیے مفت ویزہ جاری کرنے کا سلسلہ مخصوص ممالک کے لیے شروع کررہے ہیں، اگلے مرحلے میں اس پروگرام میں ہم باندرانائیکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ویزہ آن ارائیول کے اجرا کے لیے ایک مستقل سسٹم قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ مفت ویزہ اسکیم میں جلد پاکستان سمیت دیگر سارک ممالک اور چین کے سیاحوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024