بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی کے بجائے نالائق کپتان کی تبدیلی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق کپتان ہمیشہ نالائق ٹیم کا انتخاب کرتا ہے، بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی کے بجائے نالائق کپتان کی تبدیلی پاکستان کے مفاد میں ہے۔مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آپ بڑے پریشان تھے، اتنی گھبراہٹ اور اتنا غصہ کیوں ہے، آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہاہے، قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرارہا ہے، آپ کی نالائقی، نا اہلی یا آپ کی زبان حکومت کو گرا رہی ہے کیونکہ اس حکومت کو گرانے کے لیے آپ کی نالائقی، نااہلی اور زبان ہی کافی ہے۔