حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے شرائط رکھ دیں
اسلام آباد: ماہر معاشیات حفیظ شیخ نے مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے شرائط رکھ دیں۔ فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل، حفیظ شیخ مشیر خزانہ، اعجاز شاہ وزیر داخلہ مقرر ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے عہدہ سنبھالنے کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں جس میں انہوں نے معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے مکمل اختیارات مانگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ کا کہناہےکہ وہ معاشی پالیسی مرتب کرنے کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کریں گے اور انہیں پالیسیاں مرتب کرنے میں فری ہینڈ دیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ حفیظ شیخ کی شرائط کے باعث ان کا بطور مشیر خزانہ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔